انتخابات کا انعقاد کسی بھی جمہوری ملک کا حسن ہوتا ہے: قونصل جنرل لبرلینڈ

Feb 07, 2024 | 18:21:PM
انتخابات کا انعقاد کسی بھی جمہوری ملک کا حسن ہوتا ہے: قونصل جنرل لبرلینڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں عام انتخابات 2024 کےبارے میں لیبرلینڈ کے  قونصل جنرل فیصل بٹ کا کہنا ہے کہ انتخابات کسی بھی جمہوری ملک کا حسن ہوتا ہے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد جمہوری ملک کے آگے بڑھنے کے لئے ایک مثبت راستہ ہے۔

پاکستان میں 16ویں عام انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو ہو رہے ہیں اور 128 ملین رجسٹرڈ ووٹرز دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی اگلی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔

پاکستان میں تعینات لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ایک حقیقی جمہوری ملک میں آگے بڑھنے کا ایک مثبت راستہ ہے، انتخابات کے ذریعے نئی منتخب پارلیمنٹ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز جیسے کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام، کرپشن، دہشت گردی، ناخواندگی، غربت، بے روزگاری، زائد آبادی، توانائی اور قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے قابل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :  ’’موبائل فون سروس بند کی جاسکتی ہے‘‘  نگران وزیر داخلہ سندھ

پاکستان اور لبرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نئی آنے والی منتخب حکومت کے ساتھ قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کے خواہشمند ہیں، لبرلینڈ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے سفارتی اور کاروباری تعلقات قائم کرے، لبرلینڈ پاکستان کو اس کی مکمل صلاحیتوں سے پردہ اٹھانے اور ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی لانے میں مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے.