جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک اور قاتلانہ حملہ

Feb 07, 2024 | 18:56:PM

(عثمان خان ) الیکشن سے ایک روز قبل ہی خوفناک  خبر  سامنے آئی ہے ، جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے دست راست کہلانے والے  حافظ حمد اللہ پر ایک اور قاتلانہ حملہ  ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  حافظ حمد اللہ پر قلع عبداللہ  کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں سیاسی رہنما محفوظ رہے، حافظ حمداللہ بم پروف گاڑی پر سفر کر رہے تھے جس کے باعث انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا، حافظ حمداللہ کے ہمراہ سکواڈ میں عملہ اور دوست بھی محفوظ رہے، حافظ حمداللہ قلع عبداللہ سے کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  حافظ  حمد اللہ پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا  اور انہیں تھریٹس بھی مل رہے تھے جس کے باعث ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا جو آج ان کیلئے مفید ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ایسی سزا مل گئی کو کسی کو یقین نہ آئے 

قلعہ عبداللہ اور میزئی اڈے کے درمیان طور پل کے مقام پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما پر شدید فائرنگ کی گئی ، نامعلوم افراد کی جانب سے 5منٹ تک مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، سرکاری سکواڈ کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔

مزیدخبریں