لاہور: صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار عابد خان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاطف ڈوگر ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 (PP.145) سے آزاد امیدوار عابد خان گرفتار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 (PP.145) کے آزاد امیدوار عابد خان کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ شاہدرہ پولیس نے عابد خان کو گرفتار کیا، پی پی 145 (PP-145) میں آزاد امیدوار عابد خان جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر گیلانی کے مدمقابل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارالیکشن سے دستبردار، لواحقین نے بھی اہم بیان جاری کردیا
خیال رہے کہ الیکشن سے چند گھنٹے قبل آزاد امیدوار عابد خان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا، اس بارے میں ابھی تک کچھ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔