(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنما حافظ حمد اللہ کا قاتلانہ حملے کے بعد اہم بیان سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قاتلانہ حملے کے حوالے سے اہم باتوں کا انکشاف کیا ہے ، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت قائدین کیلئے تھرٹ موجود ہے، وزارت داخلہ وقتا فوقتا تھریٹس کے بارے میں آگاہ کرتا رہتا ہے اس لیے میں محتاط تھا، آج ہونے والا حملہ چمن سے کوئٹہ واپسی پر میرزئی اڈہ طور پل کے قریب ہوا، جہاں اینٹی ٹیررازم فورس اور پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری کیساتھ مقابلہ کیا ، دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان 5 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔
جے یو آئی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ 2دن چمن میں انتخابی مہم کے بعد آج کوئٹہ جا رہا تھا جب مجھ پر حملہ ہوا، بلوچستان میں یہ واقعات نئے نہیں پتا نہیں کون لوگ تھے،ہمیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟اس سوال کا جواب نہیں جانتے ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کے دن موسم کےحوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی