الیکشن 2024ء، سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ کے زیر اہتمام کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) کل ہونیوالے عام انتخابات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ کے زیر اہتمام کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے، کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں جبکہ یہاں سے صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن جاری
مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی شکایت یا حادثے کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جاسکے۔