’’موبائل فون سروس بند کی جاسکتی ہے‘‘  نگران وزیر داخلہ سندھ

Feb 07, 2024 | 20:28:PM

(ویب ڈیسک ) نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کوشش کی ہے سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں اگر ضرورت پڑی تو موبائل فون سروس  بھی بند کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیئے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں، تھریٹس تھیں جن

پر قابو پایا گیا ہے،  جن علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے وہاں سیکیورٹی زیادہ رکھی ہے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  قاتلانہ حملے کے بعد حافظ حمد اللہ کا اہم بیان آ گیا 

مزیدخبریں