یا اللہ خیر ؛بلوچستان کے مختلف حلقوں میں یکے بعد دیگر 5 دھماکے

Feb 07, 2024 | 21:03:PM

(عیسیٰ ترین ) عام انتخابات  2024 میں چندگھنٹے  باقی ہیں، جبکہ امن دشمنوں کی جانب سے ملکی حالات خراب کرنے کے متعدد حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے مختلف حلقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، پہلا دھماکا واشک کے نادرا آفس کے قریب ہوا،دھماکے سے واشک پریس کلب کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،  پولیس کے مطابق دھماکاہینڈ گرنیڈ تھا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ  کر جائرہ لے رہی ہے۔

دوسرا دھماکا بلوچستان کے علاقے مستونگ  میں ہوا ، یہ دھماکا بھی پولنگ سٹیشن پر کیا گیا ،جبکہ کوئٹہ کے علاقے پنجگور   میں اوپر نیچے دو دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پہلا دھماکاپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی )کے امیدوار کفایت اللہ کے گھر پر  ہوا ، پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر پر دستی بم سے حملہ  کیا گیا ، دوسرا دھماکا پولنگ سٹیشن پر ہوا ، دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے علاقے سوراب میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے،امن دشمن عناصر  کی جانب سے کیے جانے والے ان پانچوں دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لیکن ان تمام  واقعات میں ایک قدر مشترک ہے وہ یہ کہ یہ تمام کے تمام دھماکے  دستی بم سے کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے  قبل بھی پشین اور قلعہ سیف اللہ  دھماکے ہوئے تھے جن میں مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی  ہوئے ، اس طرح بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

مزیدخبریں