(محمد عمران) اٹک میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-01 کے آزادامیدوار چنگیز خان کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد فائرنگ کر فرار ہو گئے۔
اٹک کے علاقے حضرو میں آزادامیدوار چنگیز خان کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، چنگیز خان اٹک سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 (PP-01) سے ازادامیدوارہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکے میں مرنے والا نوجوان کس عہدیدار کا بیٹاتھا؟ پولیس کا بڑا انکشاف
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار چنگیز خان محفوظ رہے، پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔