الیکشن سے ایک روزقبل نئےمالی سال کابجٹ شیڈول جاری

Feb 07, 2024 | 21:38:PM

(وقاص عظیم) الیکشن سے ایک روزقبل وزارت خزانہ نےنئےمالی سال کابجٹ شیڈول جاری کردیا۔

وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کےپہلے ہفتے میں پیش کرنےکی تجویزتیار کر لی، الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نےنئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ایک اور امیدوار پر قاتلانہ حملہ

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024کے آخر تک حتمی شکل دینے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کےدوسرے ہفتے میں منعقد کرنے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کااجلاس مئی کےپہلے ہفتے میں کرنے، بجٹ سٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22مارچ سے5 اپریل کےدوران منعقدکرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں