(روزینہ علی) جماعت الصالحین کے سربراہ اور دربار سلطان باہو کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے جماعت الصالحین کے سربراہ اور دربار سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے ملاقات کی اور کل ہونیوالے انتخابات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیے: بینظیر آباد،سابق صدر آصف علی زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
اس دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے اپنے مریدوں اور احباب کو بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی اپیل کی۔