ناصر راجہ کو جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

Feb 07, 2024 | 23:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)  ناصر راجہ کو جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں وہ کچھ دیر میں کیس کی سماعت کریں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو بیلف مقرر کرکے آدھے گھنٹے میں راجہ ناصر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس حوالے سے اے آئی جی پولیس نے عدالت میں کہا کہ سی پی او راولپنڈی تک میسج پہنچایا گیا لیکن انکی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز سے رابطہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آ رہے ہیں جبکہ ایس پی پوٹھوہار کا فون نمبر اب بند جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آپ نے تو حلقے کے انتخابات کو پہلے ہی متنازعہ بنا دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ، ناصر راجہ کو پیش کرنے کا حکم 

اس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم بیلف مقرر کر رہے ہیں، جائیں اور جا کر بندہ بازیاب کروائیں، آدھے گھنٹے میں دوبارہ سماعت ہوگی، راجہ ناصر کو پیش کیا جائے۔