ای سی سی اجلاس، وزارت آئی ٹی اور پٹرولیم کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور

Feb 07, 2024 | 23:32:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم) ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی اجلاس میں وزارتِ آٹی اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر وزاتوں کی بھیجی گئی سمریاں منظور کر لی گئیں۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر مواصلات سمیت وزیر آئی ٹی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور مشیر خزانہ بھی شریک ہوئے، وزارتِ خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے ایک روزقبل نئےمالی سال کابجٹ شیڈول جاری

ای سی سی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت آئی ٹی کے منصوبے کے لیے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، وزارت پٹرولیم کی سوئی ڈویلپمنٹ کے لیے دوبارہ گرانٹ کی سمری، وزارت میری ٹائم کی فشری کے لیے کوالٹی سرٹیفیکیٹس کی سمری، کسان پیکج کی فارم مایکنزم سکیم کی توسیع کی سمری، ربیع سیزن میں یوریا کی ضرورت پورا کرنے کی سمری اور یونائیڈ انرجی پاکستان سے گیس ایس ایس جی سی ایل کو دینے کی سمری بھی منظور کی گئی۔

مزیدخبریں