صائم ایوب کی کمی خوشدل شاہ پوری کرینگے، سلمان علی آغا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ)پاکستان ، سائوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیل کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے ، کوشش کریں گے اس تسلسل کو برقرار رکھیں ، پہلے سے ہی جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی، سب کھلاڑی پاکستان میں ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، ڈومیسٹک میں بھی بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا رول ادا کرتا آیا ہوں، اب انٹرنیشنل میں بھی رول پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں ہم صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا جنوری پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز، نعمان علی نامزد