فخر زمان نے چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی

Feb 07, 2025 | 11:05:AM
فخر زمان نے چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند روز قبل چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے انجری نہیں تھی بلکہ بیمار تھا اور بیماری کسی کو بھی آ سکتی ہے، مجھے ہائپر تھائیرائیڈ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔

 پی سی بی پوڈ کاسٹ میں  گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان  نے کہا کہ  ریکوری میں وقت لگا اسی وجہ سے ٹیم سے باہر تھا کوئی اور وجہ نہیں تھی، اب میں مکمل فٹ ہوں، ڈومیسٹک میں شروع کے 4، 5 میچز مشکل تھے اور ایسا لگا جیسے کھیلنا بھول گیا ہوں، آہستہ آہستہ بہتر ہوا اور اچھی پرفارمنس رہی، اب تو مکمل صحت یاب ہوں۔

فخر زمان کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی بڑا اہم ایونٹ ہے، پرجوش ہیں کیونکہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی کے ٹیزر نےشائقین کرکٹ کا جوش مزید بڑھا دیا

بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی اور ان کے ساتھ اوپن کرنے سے سے متعلق سوال پر فخر زمان کا کہنا تھا بابر اعظم جیسی کلاس کے بیٹر کے لیے نمبر معانی نہیں رکھتا، مجھے امید ہے کہ وہ اوپننگ میں اچھا کریں گے اور میرے لیے چیزیں آسان کریں گے۔

فخز زمان کا کہنا تھا میری شروعات چیمپئنز ٹرافی سے ہوئی تھی، کوشش کروں گا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی سے زیادہ میرے لیے اور ٹیم کے لیے یادگار رہے، میں انڈیا کے خلاف میچ بھی اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلتا ہوں جس طرح سے دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتا ہوں۔