انجلین ملک میں کینسرکی تشخیص،اداکارہ نے تصدیق کردی 

Feb 07, 2025 | 12:13:PM
انجلین ملک میں کینسرکی تشخیص،اداکارہ نے تصدیق کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ انجلین ملک کے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کےاپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلین ملک ایک بار پھر زندگی کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں ،وہ ناصرف کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اپنے جیولری برینڈ کا بھی آغاز کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انجلین ملک نے اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے منڈوائے ہوئے سر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے جیولری برینڈ کی نتھلی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارغیوراخترکوبچھڑے 14 برس بیت گئے 

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔