26 ویں ترمیم میں ووٹ دینا مولانا کی اپنی سیاست، ہم آج بھی مخالف ہیں: سلمان اکرم

Feb 07, 2025 | 12:47:PM
26 ویں ترمیم میں ووٹ دینا مولانا کی اپنی سیاست، ہم آج بھی مخالف ہیں: سلمان اکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے ، ہم آج بھی 26 ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ،یہ جھوٹے کیسز ہیں ،کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:ڈی چوک احتجاج، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے ، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں، مولانا فضل الرحمان اس فسطائیت کیخلاف عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں ، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ، عدلیہ پر ہونے والے ہر حملے کی مخالفت کریں گے ،جو جہاں تک ہمارا ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔