شاہ رخ خان کی فلم"میں ہوں ناں" کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
فرح خان کی بطورڈائریکٹر پہلی فلم میں سشمیتا سین، زید خان اور امریتا راؤ نے بھی اداکاری کی تھی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم "میں ہوں ناں" کا سیکوئل بنانے سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اور مصنفہ، فلم پروڈیوسر، اداکارہ و کوریوگرافر فرح خان "میں ہوں ناں 2" کے لیے ایک بار پھر ایک ساتھ کام شروع کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق"میں ہوں ناں2" کی تیاریاں اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے بھی اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
2004ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے لیے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ یہ فلم "ریڈ چلیز" کے بینر تلے بننے والی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے مگر فرح خان کی جانب سے شیئر کی گئی ابتدائی کہانی سننے کے بعد انہوں نے سیکوئل بنانے اور اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا اسکرپٹ فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حرا مانی اور رجب بٹ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ 2004ء میں ریلیز ہونے والی فلم "میں ہوں ناں" فرح خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان کے علاوہ سشمیتا سین، زید خان اور امریتا راؤ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔