انسداد دہشتگردی عدالت نے 4وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل فیصل چوہدری سمیت 4 وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وکلاء نے بانی پی ٹی آئی مختلف وکالت ناموں پر دستحط کروانے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کے مطابق وکالت ناموں کی تصدیق بھی کریں۔