آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ اور بنگلہ دیش کے عسکری حکام کی الگ الگ ملاقاتیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی اوربنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نظم الحسن نے الگ الگ ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں دفاع و سیکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورمالدیپ کے برادرانہ و دوستانہ تعلق پر دونوں جانب سے اطمینان کا اظہارکیا گیا،دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف نے ملاقات کی،یہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش کی مسلح افواج کا دوسرا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایڈمرل نظم الحسن کی ملاقات میں موجودہ علاقائی سیکیورٹی ماحول پر بات چیت کی گئی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاع و سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا،بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ نے میری ٹائم مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی خاص طور پر تعریف کی،بنگلہ دیشی نیول چیف نے خطے میں امن واستحکام کےلیے مسلح افواج کےکردارکی بھی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری گرفتار، کہاں منتقل کر دیا گیا؟بڑی خبر آ گئی