ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا،روپے نے ڈالر کے پر کتر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی،انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.15 روپے سے کم ہوکر 279.05 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.90 روپے،یو اے ای درہم 76.50 روپے،سعودی ریال 74.75 روپے پر برقرار رہاجبکہ یورو 17 پیسے اضافے سے 292.09 روپے کا ہوگیا ۔برطانوی پاؤنڈ 1.02 روپے سستا ہوکر 349.73 روپے کا ہو گیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 21پوائنٹس کامعمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہنڈریڈانڈیکس 110322کی سطح پربند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 15ارب روپے سے زائدمالیت کے 29کروڑسےزائدشیئرزکاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے، فی تولہ قیمت 3لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی