بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،خطے کی صورتحال پر بات چیت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور) پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ، اس ملاقات میں خطے کی صورتحال، باہمی سٹریٹجک مفادات بشمول میری ٹائم اشتراک پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نظم الحسن کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،ملاقات میں خطے کی صورتحال، باہمی سٹریٹجک مفادات بشمول میری ٹائم اشتراک پر بات چیت۔دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے امن اوراستحکام کے لیے اشتراک کار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی نیول چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئن ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے، کوئی تبدیل نہیں کر رہے، محمد رضوان