بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری گرفتاری کے بعد رہا 

Feb 07, 2025 | 19:04:PM

(ارشادقریشی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، فیصل چودھری کو کچھ دیر قبل جیل گیٹ سے باہر آنے پر تحویل میں لیا گیا تھا۔

فیصل چودھری نے رہائی کے بعدمیڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے،مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا،مجھے کہا کہ آپ کے خلاف کل والے واقعے کی درخواست ہے،پھر انہوں نے کہا ٹھیک ہے آپ چلے جائیں،میں نے کہا جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ جیل اہلکار بچے ہیں بڑا تعاون کرتے ہیں،اگر کوئی یہ کہے کہ مجھے حراست میں لیں گے یا میں معافی مانگوں گا ڈر جاؤں گا تو ایسا نہیں ہے،میں ذہنی طور پر تیار ہو کر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

مزیدخبریں