وزیر آباد :پی ٹی آئی ممکنہ جلسہ و احتجاج،احمد چٹھہ کی رہائشگاہ کنٹینر رکھ کر بند ،کارکن روپوش

Feb 07, 2025 | 19:09:PM

(نیرعالم) پاکستان تحریک انصاف کے وزیر آباد میں ممکنہ جلسہ و احتجاج کے پیش نظر مقامی انتظامیہ متحرک  ہو گئی، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے کی کوششیں شروع ہو گئیں ۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی وزیرآباد میں جلسے اور احتجاج کے اعلانات کے بعد  پولیس اور مقامی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے،پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ۔پولیس اور سیکیورٹی ادارے تحریک انصاف کے کارکنان کے تعاقب  میں ہیں اور پی ٹی آئی کارکنان روپوش ہیں اور انتظامیہ کی کارکنان کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئن ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے، کوئی تبدیل نہیں کر رہے، محمد رضوان 

مزیدخبریں