قذافی سٹیڈیم تزئین و آرائش کیلئے مزدوروں نے دن رات کام کیا،چیئرمین پی سی بی

Feb 07, 2025 | 19:48:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کردیا,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قذافی سٹیڈیم تزئین و آرائش کیلئے مزدوروں نے دن رات کام کیا،پاک فوج کی مدد کے بغیر ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ممکن نہیں تھی،پنجاب حکومت نے سٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھر پور تعاون کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ چیمپئنزٹرافی سے قبل سٹیڈیم کی تعمیر نو کا ہدف پورا کیا گیا ، 2500 مزدوروں نے منصوبے پر کام کیا ، بہت سے مزدور ایسے تھے جو تین ، تین ماہ سے گھر نہیں گئے تھے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل میں پنجاب حکومت کا تعاون نہ ہوتا تو اطراف میں کھنڈر نظر آتا ، مشکل وقت میں پاک فوج ایک بار پھر ہمارے کام آئی ، 30 سال بعد پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے ۔

مزیدخبریں