برازیل طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ)برازیل کے شہر ساؤ پالو شہر ایک چھوٹےطیارے کے سڑک پر گرنے اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو شہر کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔طیارہ مصروف شاہراہ پر کریش کے بعد بظاہر ایک بس سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے کے گرتے ہی وہاں دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آئے۔
ایک ہفتے قبل اس طرح کا حادثہ امریکا کے شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں بھی پیش آیا تھا جس میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر کریش ہوا جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا، سر کے گھنگریالے بال منڈوا دیئے