(24نیوز)پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ہسپتال میں خاتون کے طبی معائنے کیلئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ نے خاتون کو سفرکیلئے طبی طور پر فٹ قرار دیا ہے۔خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں ہسپتال سے بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کو وطن واپسی کیلئے آمادہ کر لیا گیا ہے اور امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کیلئے ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:8 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے، کھیلنے پر پابندی عائد، نام بھی سامنے آ گئے