ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ

Feb 07, 2025 | 21:21:PM
ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ
کیپشن: موبائل فونز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل فون نہ خریدیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیکس ادائیگی ازخودبینکنگ سسٹم سےکروائیں اور ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا دھوکہ دہی کے جھانے میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل درست شناختی کارڈ، پاسپورٹ کیٹیگری کےتحت ریکارڈڈ ہونا چاہیے، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اوربلاکنگ سسٹم منسلک ہوناضروری ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کیلئے 60 دن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرنا لازم ہیں، یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز صرف ایف بی آر کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں، پی ٹی اے کا کردار صرف DIRBS کے ذریعے ڈیوائسز کی رجسٹریشن کرنا ہے تاکہ ان کے قانونی استعمال اور مقامی نیٹ ور کس سے کنیکٹیو یٹی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکے کی محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر آ گئی