مالی سال2024.25کے پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1537 ارب روپے

Feb 07, 2025 | 22:43:PM
مالی سال2024.25کے پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1537 ارب روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1537 ارب روپے ہوگیا ،جولائی سے دسمبر 2024 تک بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1.2 فیصد رہا ۔وزارت خزانہ نے ششماہی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کےمطابق جولائی سے دسمبر تک کل آمدن 9763 ارب روپے رہی، چھ ماہ میں کل اخراجات 11 ہزار 301 ارب روپے رہے جبکہ جولائی سے دسمبر تک ٹیکس آمدن 6067 ارب روپے رہی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران وفاق نے 5624 اور صوبوں نے 442 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ،چھ ماہ میں نان ٹیکس آمدن 3696 ارب روپے رہی۔جولائی سے دسمبر تک سود کی ادائیگیوں پر 5141 ارب روپے خرچ کیے گئے اور چھ ماہ میں دفاع پر 890 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ144 نافذ، 8 فروری کو احتجاج، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد