وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

Feb 07, 2025 | 23:08:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، ہوابازی اور اُمورِ کشمیر کی وزارتیں ضم ہونے کے باعث وزارتوں کے سیکریٹریز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت ہوابازی کو وزارتِ دفاع میں ضم کرنے اور وزارتِ امورِ کشمیر اور وزارتِ سیفران کے انضمام کے باعث سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی اور سیکرٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن علی طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گریڈ 20 کے عمر سعید چوہدری، ممبر (ایڈمن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں جبکہ گریڈ 20 کے ممبر (ایڈمن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد منصور اعظم کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات این ایچ اے میں تعیناتی کیلئے وزارتِ مواصلات کو واپس کی گئی ہیں۔

 دریں اثنا داخلہ ڈویژن کے ڈسپوزل پر موجود پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے قاسم اعجاز کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسران ریاست و سرحدی امور ڈویژن راحیلہ سندیلو، مِس اسباب، نوویرا فاروق اور ماریہ گل کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید برآں سیکشن افسر ہما اقبال کا بحری امور ڈویژن سے کابینہ ڈویژن، سیکشن افسر عامر شفیق کا پارلیمانی امور ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے متظر عبدالرؤف سیکشن افسر پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: