محبتان چوٹھیاں نے،امریکی خاتون محبت تو  نہ پا سکی لیکن واپسی کا ٹکٹ مل گیا

Feb 07, 2025 | 23:08:PM

(خورشید رحمانی) پاکستانی لڑکے کیلئے کراچی میں آئی امریکی خاتون اپنی محبت تو  نہ پا سکی لیکن اسے واپسی کا ٹکٹ مل گیا ۔ امریکی خاتون اونیجا ائیر پورٹ پہنچ گئی اور اس کا امیگریشن کا عمل مکمل کر دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اونیجا نامی خاتون رات 10 بج کر 40 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگی،اونیجا کا امیگریشن کا عمل مکمل کر دیا  گیا ۔8 فروری کو امریکی خاتون 2 بج کر 35 منٹ پر دبئی سے نیو یارک روانہ ہوگی اور وہ  8 فروری کو 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائے گی۔ کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے اونیجا کو رخصت کیا۔

یاد رہے امریکی خاتون مسافر اونیجا کا ویزہ گیارہ فروری  کو ختم ہو رہا تھا۔امریکی خاتون کے جناح اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کروائے گے تھے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد خاتون وطن واپس روانی کیا جارہا ہے۔دو ماہ قبل امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ144 نافذ، 8 فروری کو احتجاج، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد

مزیدخبریں