ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد

Jan 07, 2021 | 00:07:AM
ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے کے لائسنس منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے چندبرس قبل ریچھ اوربندرکو وائلڈلائف ایکٹ کے شیڈول ون سے نکال کرتحفظ شدہ جنگلی جانوروں کے شیڈول تھری میں شامل کیا گیا تھا تاہم کئی لوگوں نے محکمے سے لائسنس بنواکرریچھ اوربندرنجی تحویل میں رکھے ہوئے تھے۔
 پنجاب وائلڈلائف ذرائع کے مطابق ماضی میں ریچھ اوربندرنجی تحویل میں رکھنے کے لئے مستقل لائسنس جاری ہوتے تھے جن کی صرف ہرسال تجدیدکروائی جاتی تھی تاہم اب نئے فیصلے کے بعد تمام پرانے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے۔
 پنجاب وائلڈ لائف بورڈ کے اجلاس میں ریچھ اور بندر کونجی تحویل میں رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صوبائی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، آئندہ چندروزمیں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔