(24 نیوز)کراچی کے مرکزی احتجاجی دھرنے میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علی حسین نقوی سے ملاقات ،انہوں ٰنے کہا کہ ہزارہ برادری کی نسل کشی کی جا رہی ہے، وجہ شہادت اہلبیت علیہ السلام کے ماننے والے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق صو بائی وزیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اندر دہشتگردی میِں ملک دشمن بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ سخت سردی میں ہزارہ برادری انصاف مانگ رہی ہے۔ ہزارہ برادری کی ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ وزیر اعظم وہاں جائیں۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔ وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے کہ ہزارہ برادری سے مذاکرات ناکام ہوئے ۔ عمران خان اخلاقی طور پر وہاں جائیں۔ دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت و لسانیت پھیلا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پیپلز پارٹی ہزارہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے، ناصر حسین شاہ
Jan 07, 2021 | 00:56:AM