(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔مشن کو ہر حال میں پورا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب افسر قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔