متنازعہ بیان،ٹرمپ کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل

Jan 07, 2021 | 09:56:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹس  ٹوئٹر  اور فیس بک نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا اکاؤنٹ بلاک کردیا،ٹوئٹر نے ٹرمپ کے متنازعہ بیان کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے لئےاکاؤنٹ فریز کردیا ہے جبکہ  باز نہ آنے پر مکمل پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ متنازعہ  ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا  ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ٹرمپنے اپنے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا بھی ذکر کیا تھا۔اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے آج 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کئے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا ہے،  اگر ٹرمپ باز نہ آئے تو ٹوئٹر اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔