امتحان کے بجائےوبا کے پیش نظر ٹیچرز اسیسمنٹ کرانے کا اعلان

Jan 07, 2021 | 10:04:AM

 (24نیوز)برطانوی حکومت نے اے لیول ۔ جی سی ایس ای اور اے ایس کے امتحانات لینے کے بجائے ٹیچرز اسیسمنٹ کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم گیون ولیم سن نے کہا ہے کہ طلباء کی صلاحیتوں کو جانچنے کے بہترین طریقہ تو امتحانات ہی ہیں مگر وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اساتذہ کے جائزے پر اعتماد کرنا ہوگا۔دوسری جانب برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں۔لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 41 افراد ہلاک ہوئے، اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 77 ہزار 346 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں