(24نیوز)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں گھریلو رنجش میں مبینہ طور پر 2 بچیوں کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔ دونوں بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے چوک قریشی میں 5 افراد نے 2 بچیوں پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ اسوہ اور 3 سالہ عروہ جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
بچیوں کے والد عبدالحمید کے مطابق اس کی دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ روٹھ کر میکے آنے کی رنجش میں سسر اور اس کے رشتے داروں نے پہلی بیوی کی بچیوں کو آگ لگائی ہے۔
مظفر گڑھ پولیس نےمقدمہ درج کر کے سسر سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔