(24نیوز)حافظ آباد ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں تشدد کا شکار شہری ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔کالیں کرنے کے باوجود کوئی ڈاکٹر ہسپتال نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ جلال پور بھٹیاں سرکاری ہسپتال ڈاکٹروں سے محروم ،ڈسپنسرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔جلال پور بھٹیاں میں نا معلوم افراد کے تشدد کرنے پر احمد نامی شخص کو ہسپتال لایا گیا۔جہاں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ۔پورا ہسپتال ڈسپنسروں کے مرہون منت تھا۔مریض کی خراب حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں کو بار بار کالیں کیں لیکن اس کے باوجود کوئی ایک ڈاکٹر بھی ہسپتال نہ پہنچ سکا۔ مریض نے 8گھنٹے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ ،لواحقین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اور کہا ہے کہ خدارا ڈاکٹر وں کو ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کا پابند بنایا جائے۔