(24نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کے حامی چوری میں بھی ماہر نکلے۔نینسی پلوسی کے دفتر پر قبضہ کر کے کوئی پوڈیم چُرا لے گیا تو کوئی ذاتی انویلپ۔ جس کا جو دل چاہا کرتا رہا۔
ٹرمپ کے حامی محض ہنگامہ آرائی تک محدود نہ رہے بلکہ پارلیمنٹ سے سامان بھی چُرا لے گئے۔
ہاوس اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر پرقبضہ کر لیا گیا، پلوسی کا پوڈیم چُرا نے والا شخص کیمرے کو دیکھ کر مسکراتا اور ہاتھ ہلاتا رہا۔ایک شخص نے تو نینسی پلوسی کی سیٹ ہی سنبھال لی جبکہ دوسرے نے دفتر میں موجود کمپیوٹر کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سےشیئر کی۔
ایک موصوف نینسی پلوسی کا ذاتی انویلپ چُرا کر عمارت سے باہر نکل آئے۔مظاہرین نے ٹیبل اور ان پر لگے سائن تک اُکھاڑ ڈالے جبکہ نہایت ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوزز بھی بناتے رہے۔مظاہرین نے غنڈا گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا ورکرز کے سامان کو بھی توڑ ڈالا۔سینیٹر جیف مارکلے نے ٹویٹ کیا کہ اگر اسٹاف الیکٹورل کالج بیلٹ کو وقت پر محفوظ نہ کرتے تو مظاہرین انھیں بھی تباہ کر دیتے۔