آکسیجن کی کمی سے ہونیوالی اموات ،2ڈائریکٹرز کیخلاف محکمانہ کارروائی

Jan 07, 2021 | 10:53:AM

 (24نیوز) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہونے والی اموات کے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار مذید وسیع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے فرائض سے غفلت برتنے پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سابق 2 ڈائریکٹرز ڈاکٹر طاہر ندیم اور ڈاکٹر نیک داد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔2 رکنی اعلیٰ سطح انکوئری کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، محکمہ صحت نے چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد انکوائری کا اعلامیہ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 افراد کی موت واقع ہوتی تھی۔

مزیدخبریں