اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ..ملزم کی ضمانت مسترد

Jan 07, 2021 | 11:57:AM
اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ..ملزم کی ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)اسٹیج اداکارہ اقراء خان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم نصیر احمد کی سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہوگئی. ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے ملزم کی درخواست ضمانت عدم حاضری پر مسترد کر دی. ملزم کی جانب سے عدالت میں موقف دیا گیا کہ وہ بے قصور ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے . ملزم پر اسٹیج ادکارہ اقراء پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے۔