شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Jan 07, 2021 | 12:12:PM

 (24نیوز)احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے23 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں کو متعدد بار بلایاگیا مگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ ریفرنس میں رابعہ عمران اور  عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائد وصول کئے۔

مزیدخبریں