(24نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ ذوالفقار گوپانگ کا بیان قلمبند کرلیا۔
سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی پیش عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انھیں حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے13جنوری کو جرح کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔دوران سماعت رجسٹرار ایس ای ای ہی محمد نعیم کوروناکی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے جبکہ دوسرے گواہ احسن اسلم کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے مزید دو گواہوں عبدالکبیر اور مہروز اختر کو طلب کرتے ہوئے سماعت14جنوری تک ملتوی کردی۔