عمران خان بےحس،وزیر  فائدہ مانگ رہے ہیں، سعد رفیق

Jan 07, 2021 | 12:56:PM
عمران خان بےحس،وزیر  فائدہ مانگ رہے ہیں، سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ وزیر لواحقین سے فائدہ مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں بہت بڑا سانحہ ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعے میں بے گناہ کان کنوں کو قتل کیا گیا۔ لوگ سخت سردی میں پیاروں کی میتیں لے کر بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے بزدار حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  مزیدکہا کہ لاہور میں ہر طرف کچرے کے ڈھیر ہیں۔ سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران سعد رفیق کو پیشی کے موقع پر کارکنوں کی تعداد میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔