عالمی بینک کی پیشگوئی، پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن

Jan 07, 2021 | 13:03:PM
عالمی بینک کی پیشگوئی، پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مالی سال 2021-22میں شرح نمو 2فیصد تک ہونے کا امکان ہے  ۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہےکہ گذشتہ سال کی نسبت  پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ غریب اور کم آمدنی والے افراد جو ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کے طرز زندگی کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔