(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے فائرنگ پر پاک فوج نے فوری جوابی کاروائی کرتے فائرنگ کا موثر جواب دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے اور افغان حکومت افغانستان میں پناہ گاہیں حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔