لوگ لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، وزیراعظم کو احساس نہیں : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ خون کے آنسو رُلا گیا،شہدا کے ورثا سخت سردی میں اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں اور حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں لیکن وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو ذرا احساس نہیں۔میں جا کر درخواست کروں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنائیں۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کوئٹہ جانے کی ہدایات دی، سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،اس پر سیاست نہیں کی جاسکتی۔ غریب کان کنوں کے ساتھ ظلم بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، ایسے واقعہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ماں اور وزیراعظم باپ کا کردار ادا کرتا ہے، مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، غریب کان کن انتظار کر رہے ہیں کوئی ان کے دکھ کا مداوا کرے۔مجھے امید ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا۔