اسلام آبادہائیکورٹ ،وفاق کو نوٹس جاری، دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا

Jan 07, 2021 | 13:32:PM
اسلام آبادہائیکورٹ ،وفاق کو نوٹس جاری، دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب اور امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے درمیان سمجھوتے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے کیس میں سیکریٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، سیکریٹری قانون و انصاف کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس عامر فاروق نےکیس کی سماعت کی،انہوں نےکہا کہ  آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ ،سول سوسائٹی نامی تنظیم کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔طارق اسد نے کہا کہ اگر ہمیں ٹریننگ ہی چاہیے تو ایف بی آئی سے ہی کیوں؟

 جسٹس عامرفاروق نے طارق اسد سے استفسارکیا کہ ایم او یو کیوں کیا گیا۔وکیل نے جواب دیا کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دے دی وجوہات معلوم نہیں۔عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ایم او یو کی کاپی ہے کہ اس میں کیا لکھا ہے؟وکیل نے کہا کہ یہ نہیں پتہ اگر عدالت ایم او یو منگوا لے تو ہی پتہ چل سکتا ہے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کر دی۔ ایف بی آئی کے ساتھ اس طرح سمجھوتے کی منظوری پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی کابینہ نے 26 دسمبر کو نیب اور ایف بی آئی کے درمیان سمجھوتے کی منظوری دی تھی۔