(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کی جانب سے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ہتھیار ڈال دئیے ہیں ،انہوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اقتدار نئے صدر کو منظم طور پر منتقل کرتے ہوئے وائٹ ہاوس سے رخصت ہو جائیں گے۔
امریکی کانگریس نے آج جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی جیت کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے ۔جوبائیڈن کی یقینی جیت کو روکنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے حامیوں نے کیپٹل ہل عمارت پر حملہ بھی کیا تھا۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا صدارتی الیکشن میں نتائج کو چرایا گیا ، جمہوریت کو پنپنے نہ دیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس متنازع بیان پر ان کا ٹوئٹر اکاونٹ 12گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔