پنشن اخراجات میں دس برسوں کے دوران دگنا اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیٹ بینک نے اسٹڈی رپورٹ میں پنشن اخراجات میں اضافے کو تشویشناک قرار دے دیا . مالی سال 2011 سے 2021 کے دوران پاکستان میں وفاقی سطح پر پنشن کے اخراجات میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔ پنشن اخراجات ٹیکس ریونیو کےتناسب سے دس سال میں دگنا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پینشن کے بڑھتے اخراجات سے متعلق ایک اسٹڈی رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ میں مرکزی بینک نے پنشن اخراجات میں اضافے کو تشویشناک قرار دے دیا۔اسٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومتی محدود آمدنی کے تناسب سے بڑھتے پنشن اخراجات تشویشناک ہونےکی بڑی وجہ ہے۔مرکزی بینک نے رائے دی ہے کہ پینشن فریم ورک کو بہتر کرکے مستقبل میں پنشن اخراجات کو کنٹرول کرنا ہوگا۔یہ بھی کہا ہے کہ پنشن میں اضافے کو ختم کرنا ہوگا اور ساتھ ہی پنشن کے اہل افراد کی فہرست کو بھی کم کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے تجویز دی ہے کہ پینشن فریم ورک میں تبدیلی کے لئے خصوصی سیکشن میں پالیسی سفارشات میں تبدیلی کرنا ہوگی۔مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں جی ڈی پی کے تناسب سے پنشن دو اعشاریہ دو فیصد ہے۔ مالی سال 2011 سے 2021 کے دوران وفاقی سطح پر پینشن اخراجات میں 18 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی سطح پر بھی پینشن اخراجات میں اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کی اسٹڈی رپورٹ کے مطابق پیشن اخراجات میں دس برسوں کے دوران دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹڈی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی بڑھتے پینشن اخراجات کو پاکستان کے قرضوں پر بوجھ قرار دیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق پنشن اخراجات میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔