(24نیوز)سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کے معاملے پر 15 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے.
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواستوں پر نمبر الاٹ کئے جائیں۔رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کی جائیں۔ فاروق ایچ نائیک کے مطابق قانون کے تحت ریفرنس کراچی منتقل کئے جا سکتے ہیں۔عدالتِ عظمیٰ کا جاری کئے گئے اپنے تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔